Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈھائی ماہ بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم میدان میں واپس آگئی

شائع 02 جون 2020 01:25pm

ڈھائی ماہ بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم میدان میں واپس آگئی۔ کولمبو کے کرکٹ گراؤنڈ میں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ پریکٹس شروع کردی۔

تربیتی کیمپ میں شامل 13 کھلاڑی دو ہفتے تک ٹریننگ کریں گے اور گروپ کی صورت میں ہوٹل میں قیام کریں گے۔

سری لنکا کی اگلی سیریز آئندہ ماہ بھارت سے شیڈول ہے، جس کے انعقاد پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث 13 مارچ سے سری لنکا میں کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کردی گئیں تھیں۔